جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے نہ سیاست کی جاتی ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے نہ سیاست کی جاتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ناراضگی کا سوال ہی نہیں، وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے نہ سیاست کی جاتی ہے، دنیا میں حکومت پارٹنرز کے ساتھ معاہدوں پر عمل کرتی ہے، ہم دیکھیں گے کہ معاہدے پر کیا عملدرآمد ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، معاہدے میں طے ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنائی جائے گی، وفاقی حکومت نے آئین سازی کے وقت برابری کی باتیں کیں اور اب باتوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے احتجاجا الگ ہوا، اگر جوڈیشل کمیشن میں ہوتا تو آئینی بینچ میں فرق پربات کرتا،  دیہی سندھ  سے سپریم کورٹ میں ججز ہوتے تو برابری کی بات کرتا، انصاف کے سب سے بڑے ادارے میں برابری کی نمائندگی چاہیے، ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی آئینی بینچ میں سندھ کے لیے الگ طریقہ کار اختیار کیا گیا، سندھ کے ساتھ بار بار تفریق اور الگ سلوک نظر آتا ہے، چیف جسٹس، آئینی بینچ کے سربراہ کو غیرمتنازع ہونا چاہیے، عوام کا سب سے زیادہ واسطہ لوئر کورٹس سے ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کہا ہے کہ لوئر کورٹس سے رجوع کریں اور اصلاحات کے لیے بات کریں، جب تک لوئر کورٹس میں اصلاحات نہ ہوں مشن نامکمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں