کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان قومی اداروں کو بیچنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم اداروں کی نجکاری کی کوششوں سے باز رہیں، اگر ایسا ہوا تو احتجاج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری دانیال عزیر کی جانب سے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کی ممکنہ نجکاری سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری روکنے کے لیے پارلیمنٹ میں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے، پاکستان اسٹیل کو تقریباً آپریشنل ڈیتھ کے پہنچا دیا گیا ہے، نواز شریف کا خاندان اسٹیل کے کاروبار سے منسلک ہے، وہ قومی ادارے کو بیچنے کی سازش کر رہے ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری رواں سال جون تک مکمل کرلی جائے گی
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹری پارٹی اس معاملے کو اسمبلیوں اور دیگر فورمز پر اٹھائے، عوام خصوصاً ٹریڈ یونینز (ن) لیگ حکومت کےخلاف ہمارا ساتھ دیں، یہ لوگ ایک ہاتھ سے قومی اثاثے بیچ جبکہ دوسرے ہاتھ سے خرید رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف قومی ادارے دوستوں کو بیچنا چاہتے ہیں، پرائیوٹائیزیشن کے نام پر پرسنلائیزیشن کو بند کیا جائے۔
خیال رہے گذشتہ دونوں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب بیان جاری کیا گیا جس میں کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے (سی اے اے) کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز کردیا ہے، پہلے مرحلے کے طور پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نئی کمپنی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈ کو سیکوریٹی ایکسچینج آف پاکستان میں رجسٹرڈ کروایا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز
یاد رہے کہ گذشہ ماہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی نجکاری سے متعلق وزیر نجکاری دانیال عزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال جون تک مکمل کرلی جائے گی، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے 600 ارب روپے سالانہ بچائے جا سکتے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔