ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کراچی کا جیالا اس شہر کا اگلا میئر ہوگا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر جیالہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں پیپلز پارٹی کے 55ویں تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھرمیں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس بھرپورجذبےسےمنایاجارہاہے، نشترپارک کراچی کے شہریوں سے بھرا ہوا ہے۔

بلاول نے کہا کہ یوم تاسیس پرشرکا کی کثیرتعداد دیکھ کرکراچی نے دل جیت لیا ہے، عوام کا جم غفیر دیکھ کر امید ہے کہ اس شہر کا اگلا میئر کراچی کا ہی جیالہ ہوگا۔

- Advertisement -

ذوالفقاربھٹو90ہزارجنگی قیدی واپس لائے

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جنگ ہارنےکےبعد ذوالفقاربھٹونےملک کوسنبھالا اور ہاری ہوئی قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا، جنگ میں شکست کے بعد 90 ہزار فوجی دشمن کی قید میں تھے، بھٹو دانشمندی، کامیاب خارجہ پالیسی سے90ہزارجنگی قیدی واپس لائے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں مربع ایکڑ زمین جنگ ہارنے کےبعد دشمن کےقبضے میں تھی، ذوالفقار بھٹو ہاری ہوئی زمین واپس پاکستان کےحصےمیں لےکرآئے، ذوالفقاربھٹونےبےزمین کسانوں کو زمین کامالک بنایا آج اسی زمین سے(تھر) سے کالا سونا نکل رہاہے۔

ہم نے سلیکٹڈ راج کی سیاست ختم کی

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےضیاءالحق کی آمریت اور سلیکٹڈ راج کی سیاست ختم کی، ہمیں ذوالفقاربھٹو جیسا لیڈرچاہئےجو شہادت قبول کرے کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نفرت کی سیاست پر نہیں چلتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو نےاپنے ملک کےدفاع کویقینی بنایا اور تمام تر دھکمیوں کے باوجود پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں