ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’رؤف حسن کو جس طرح کٹ لگا یہ جان لینے کی کوشش تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو جس طرح کٹ لگا یہ جان لینے کی کوشش تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رؤف حسن کو ٹانکے لگائے گئے ہیں اور وہ سنبھل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رؤف حسن کی گاڑی کا دو روز قبل بھی پیچھا کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رؤف حسن پر تین لوگوں نے تشدد کیا چوتھے نے بلیڈ مارا اور پانچویں نے ویڈیو بنائی۔

علاوہ ازیں رؤف حسن کا اسپتال میں علاج جاری ہے، ان کے چہرے پر گردن کے قریب 19 ٹانکے لگے ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ اور پی ٹی آئی کارکنان کی اسپتال آمد جاری ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے پی ٹی آئی کارکنان کو ایمرجنسی میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر نامعلوم خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں