تازہ ترین

مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل

لاہور: مریم نواز کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سلیکشن مسترد کرتے ہیں، الیکشن میں شکست کھانے والوں کو غیرقانونی طور پر پنجاب اسمبلی میں جمع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی سلیکشن سے صوبے میں استحکام کے امکان کو شدید دھچکا لگے گا، پنجاب کے عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو نامکمل ایوان سے وزیر اعلیٰ سلیکٹ کروانے کی مذمت کرتے ہیں، ان کی بطور وزیر اعلیٰ سلیکشن جمہوریت پر بدنما داغ ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئیں۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی تھی جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مریم نواز  سے حلف لیا تھا۔

مریم نواز 220 ووٹ لےکر پاکستان کی تاریخ کی پہلی وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں جب کہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -