جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج کردیا ، جس میں 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے حکم کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل کےذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نےلکھاکیس کی نقول وصول کرلیں حالانکہ وصول نہیں کیں ، جیل سماعت کیخلاف ہائیکورٹ فیصلےکابھی ٹرائل کورٹ نےانتظارنہیں کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے سترہ اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

عدالت نے کہا تھا کہ سترہ اکتوبر کو فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی، عدالتی حکم کےساتھ ہی سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا۔

اہم ترین

مزید خبریں