اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور استدعا کی کہ اٹک جیل میں عدالت منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے کالعدم قرار دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے وزارت قانون کی جانب سے سائفر کیس کی عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کا اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اٹک جیل میں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے ، اسے کلعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر ، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی اے ، سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگری عدالت ون کے جج اس معاملے میں مطلوبہ اہلیت کے بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اترتے۔