اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں 25جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین توہین کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی 2 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی ریکارڈ فراہمی کی استدعا بھی منظور کرلی۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو متعلقہ ونگ سے درکار دستاویز دئیے جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ وقتی طور پر معطل کیے جاتے ہیں۔