اشتہار

چوہدری پرویزالٰہی اب پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی جنرل(ر) باجوہ کےحوالےسےاپنی پالیسی ہے اور ہماری جماعت کا اپنا نظریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں بین الاقوامی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ میری حکومت گرانے کا واحد ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہے، جنرل (ر) باجوہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کےذمہ دار ہیں،نیب جنرل (ر) باجوہ کے کنٹرول میں تھا، میری مخالفت کےباوجود جنرل (ر)باجوہ نے سب کواین آر او دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میری حکومت گرانےمیں کتنا ذمہ دار ہے کچھ نہیں کہہ سکتا، میں تو ان سب باتوں کی وجہ سےسائفر کی انکوائری چاہتاتھا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ انٹرویو سے متعلق پوچھے گئے سوال پرعمران خان نے کہا کہ ق لیگ کی جنرل (ر)باجوہ کےحوالےسےاپنی پالیسی ہے جبکہ پرویزالٰہی کا اپنا موقف ہے ہماری جماعت کا اپنا نظریہ ہے، پرویزالٰہی ہماری نہیں اپنی پارٹی کی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل، معاملہ عدالت جا پہنچا

بین الاقوامی میڈٰیا کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے سمری دستخط کرکےمجھےدے دی ہے، جمعہ کواسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دونگا،چوہدری پرویزالٰہی اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عمران خان نے مسلم لیگ (ق) اور نون لیگ کے درمیان مبینہ رابطوں پر کہا کہ ق لیگ آزاد جماعت ہے ن لیگ سے مذاکرات کر سکتی ہے، ہماری جماعت کا شروع سے یہ موقف ہے کہ معاشی استحکام کےلیےسیاسی استحکام ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں