اشتہار

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل، معاملہ عدالت جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے.

شہری نامدار علی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عمران خان نے سترہ دسمبر کو پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کیا جو صوبوں کی آئینی خودمختاری کیخلاف ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا موقف تھا کہ وزیراعلی پرویز الٰہی نے ایک انٹرویو میں اسمبلی کا آئینی وقت پورا کرنے کا بیان دیا اور ساتھ ہی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر ایک ماہ پہلے دستخط کرنے کا بھی بیان دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، پی ٹی آئی نے کمیٹی تشکیل دے دی

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کرنا آئین کی منشاء کیخلاف ہو گا اور پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے سے ملک کو نقصان ہوگا، لہذا عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا حکم دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں