اشتہار

ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، پی ٹی آئی نے کمیٹی تشکیل دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے اتحادی مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے اتحادی سیاسی جماعت مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری شامل ہیں۔ یہ کمیٹی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ق لیگ سے تفصیلی مشاورت کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے قائم کی گئی اس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں ق لیگ کے مطالبے پر غور وخوض بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ نے 15 سے 20 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں