ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو پر جنگ بندی معاہدہ کرنے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی صدر نے اسرائیل کے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچ جائیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کا یہ پیغام اتوار کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی فون کال میں آیا ہے۔

ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے وزیر اعظم [بنجمن] نیتن یاہو کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان مذاکرات کو کامیابی سے مکمل کریں جو یرغمالیوں کی رہائی، جنگ بندی کے ذریعے شہریوں کے تحفظ اور علاقائی کشیدگی میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔

- Advertisement -

خبرایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے کی خواہاں ہے امریکا سے یقین دہانی چاہتے ہیں کہ رفح پر اسرائیلی زمینی حملہ نہیں ہو گا ہم ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس سے اسرائیلی انخلا اور یرغمالیوں کا تبادلہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز کا مثبت انداز میں جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں  نے مصر کے وزیر انٹیلی جنس میجر جنرل عباس کامل سے فون پر بات چیت کی تاکہ فلسطینی لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں