ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزارت خارجہ نے کرغزستان کی صورتحال پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت خارجہ نے کرغزستان کی صورتحال پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرغزستان واقعے سے متعلق بشکیک اور دفتر خارجہ میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کیا ہے۔

کرغزستان میں رہائش پذیر پاکستانی اور طلبہ 0519203108 اور0519203094 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بشکیک میں موجود پاکستانی 00996550730550پررابطہ کریں، اس کے علاوہ ان دو نمبرز 00996501140874، 00996555554476 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں