ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: مریم نواز دوائیں لے کر خود مریضوں کے گھر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا مریم نواز دوائیں لے کر خود مریضوں کے گھر پہنچ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں فری میڈیسن ڈلیوی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ مریم نواز ادویات لے کر خود مریضوں کے گھر پہنچ گئیں اور دوائیں دیتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعلیٰ نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا جب کہ پنجاب میں ٹی، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

@maryamnsharifupdates وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کے افتتاح کے فوراً بعد میڈیسن لیکر شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر دل کے مرض میں مبتلا رسولاں بی بی کے گھر آمد ‏وزیرا علیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کردل کی مریضہ رسولاں بی بی خوش اور جذباتی ہوگئیں۔ ‏⁧‫#مریم_کا_صحتمند_پنجاب‬⁩ #maryamnawaz #maryamnawazsharif #maryamnawazshareef #maryamnawazofficial #maryamnawazsharifpmln ♬ original sound – Maryam Nawaz Sharif
- Advertisement -

 

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ 8 ہفتے کی قلیل مدت میں اتنا بڑا عوامی فلاح و بہبود کا پراجیکٹ شروع کیا۔ اس منصوبے کے تحت 2 لاکھ مریضوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر دوائیاں ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ادویات ڈلیوری کا منصوبہ شروع کیا تھا، جس کو گزشتہ حکومت نے ختم کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں وزرا اپنی تنخواہیں لیتے رہے لیکن غریبوں کی ادویات بند کر دیں جب کہ میں چاہتی ہوں کہ 5 سال بعد کوئی بھی علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں