اتوار, جون 2, 2024
اشتہار

کراچی میں خاتون صحافی پر نقل مافیا کے کارندوں کا تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کورنگی میں نقل مافیا نے خاتون صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار احمد خان نے خاتون صحافی پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے اسکول مالک سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے خاتون صحافی پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے رپورٹ طلب  کر لی۔

- Advertisement -

ضیا لنجار نے اپنے بیان میں ہدایت کی کہ خاتون صحافی کو انصاف کی جلد فراہمی ممکن بنائی جائے۔

ادھر، صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے رپورٹ طلب کر لی۔

محمد علی ملکانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے جبکہ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کراچی میں بورڈ امتحانات کے دوران نقل یا پرچہ آؤٹ ہونے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ گزشتہ روز گلشن اقبال کے تعمیر ملت گورنمنٹ اسکول میں ڈائریکٹر اسکولز نے اچانک دورہ کیا تھا اس دوران ہیڈ مسٹریس، سینٹر کی سپرنٹنڈنٹ طاہرہ نقل کروا رہی تھیں۔

ڈائریکٹر اسکولز کا کہنا تھا کہ امتحانی مرکز میں پرائیویٹ عملہ تعینات تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ نقل کے پیسے وصول کیے جا رہے تھے، فوری طور پر عملے کو تبدیل کردیا گیا ہے، ہیڈ مسٹریس کے خلاف کارروائی کیلیے سیکریٹری کو خط لکھ دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں