تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

جلد بتاؤں گا جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی سازش کیسے ہوئی، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ جلد بتاؤں گا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں انہیں قتل کرنے کی سازش کیسے ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے کیسے بچایا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں اپنی پیشی کے موقع پر انہیں قتل کرنے کی سازش کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جلد ہی بے نقاب کروں گا کہ میں موت کے جال میں کیسے پھنس گیا اور جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی سازش کیسے ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتاؤں گا کس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے وقت آنے پر بچایا۔

عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں پولیس آپریشن اور متعدد رہنما وکارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف عدالتوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے کارکنان کو مجرموں کی اس حکومت نے جیلوں میں ڈالا ہے۔ اس کے خلاف آج ہم عدالتوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رجوع کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیرون ملک پی ٹی آئی چیپٹرز کو منتخب نمائندوں اور سیاستدانوں سے رابطہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ منتخب نمائندے کو پاکستان میں جاری فاشزم سے آگاہ کریں گے۔

 

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ شخص کارکنوں کو پرتشدد ہونے پر اکسانے کی کوشش کر رہا ہے اور بے نقاب ہو رہا ہے۔ کارکنان  پُر امن طریقے سے اور آئین کی حدود میں رہ کر احتجاج کریں۔

Comments