منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مجھے اور میری اہلیہ کو ’’فیک نیوز‘‘ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مجھے، میری اہلیہ کو بطور خاص ’’فیک نیوز‘‘ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بیرونی سازش کے نتیجے میں ملکی سیاست میں مداخلت، حکومت تبدیلی پر بھی گفتگو کی گئی، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے جعلی اطلاعات کے انسداد و تدارک کیلئے تعاون کی درخواست کی، جس پر عمران خان نے وفد کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

- Advertisement -

چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز یقیناً ایک بڑا مسئلہ ہے، ہمیشہ سے افواہ سازی، فیک نیوز کے انسداد کا اہتمام کرتے رہے ہیں، فیک نیوز کا انسداد آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔؎

انہوں نے کہا کہ مجھے، میری اہلیہ کو بطور خاص ’’فیک نیوز‘‘ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، شکست کے بعد جھوٹی خبروں، الزام تراشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بطور ریاست بھی دشمن افواہ سازی کو بطور ہتھیار آزماتا ہے، افواہ سازی، فیک نیوز کے تدارک میں اہل صحافت کا کلیدی کردار ہے، آزاد و ذمہ دار میڈیا کی افزائش ونمو کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں