تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

‏”نیوٹرلز نے کہا تھا ماحول سازگار ہے روس کا دورہ کرسکتے ہیں”‏

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز نے کہا تھا ماحول سازگار ہے روس کا دورہ کرسکتے ‏ہیں مجھے نہیں معلوم تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کردے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر انٹرویو میں کہا کہ روس کا ایک مؤقف ‏اورمغرب کا دوسرا مؤقف ہے میں نیوٹرلزسمیت اسٹیک ہولڈرزسے بات کرکے روس گیا تھا، روس کی ہمیں ضرورت تھی ‏کیونکہ تیل، گیس اورسستا گندم خریدنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس سے ہم نے ملٹری ہارڈویئر بھی خریدنا تھا کیونکہ ہمیں ضرورت تھی۔

نیوٹرلزکو کہا سازش کو ‏ناکام نہیں بنایا تو سب کچھ بکھرجائے گا

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں نیوٹرلز کو سمجھایا بھی بڑی مشکل سے معیشت سنبھالی ہے، نیوٹرلزکو کہا سازش کو ‏ناکام نہیں بنایا تو سب کچھ بکھرجائے گا اور ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں معیشت تباہ ہوجائے گی۔

امریکا کے پاؤں میں گریں گے تومزید رونداجائے گا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں کیا اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ جاؤں گا میرادل ہی غلامی نہیں مانتا امریکا سے برابری کی ‏سطح پربات کریں توعزت کرتے ہیں ان کے پاؤں میں گریں گے تومزید رونداجائے گا جیسے چیری بلاسم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی یہ نہیں‌ کہا امریکا سےتعلقات ختم کردیں لیکن اچھے تعلقات اورغلامی میں فرق ہوتا ہے امریکا چاہتا ‏تھا روس نہ جائیں اوراڈے دے دیں جو میں نہیں مانا ڈومور کے ساتھ ہمیں ذلیل کیا گیا اور کہا گیا یہ دوغلے ہیں اگر ہم کسی اور جنگ ‏میں شرکت کرتے تو ترقی بھول جاتے۔

بند کمرے میں فیصلہ کیا گیا عمران خان کو راستے سےہٹانا چاہیے

سابق وزیراعظم  نے کہا کہ بند کمرے میں فیصلہ کیا گیا اب عمران خان کو راستے سےہٹانا چاہیے مجھے سازش کا پتہ چل گیا اسی لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی اورمحفوظ جگہ پہنچادی ویڈیو میں سازش کے تمام کرداروں کا واضح ذکر کیا ہے، اللہ پر ایمان ہے میری جان اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

ہمیں روس نہ جانے کا کہنے والے ہوتے کون ہیں

عمران خان  نے کہا کہ سیاست میں آیا تومیرے 3 نکات تھے آج بھی ان پرکھڑا ہوں، خودداری، عدل وانصاف اور فلاحی ریاست میرے نکات تھے اگر مجھے ملک کی خودداری پرسمجھوتا کرنا تھا تو اچھا ہوتا وزیراعظم نہ ہی بنتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں یہ کہے آپ روس نہیں جاسکتے وہ کون ہوتے ہیں اگر بھارت امریکا کا پارٹنر ہے وہ روس سے تیل خریدسکتا ہےتو ہم کیوں نہیں یہ بھارت کو اسٹریٹیجک پارٹنر بھی بناتے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں روس نہ جانا انہوں نے بھارت کو معاشی پارٹنربنالیا ہمیں کہتے ہیں چین سے تعلقات زیادہ بڑھالیے۔

سندھ میں انتخابی مہم چلاؤں گا، انشااللہ پیپلزپارٹی کو شسکت دوں گا

عمران خان نے کہا کہ سندھ میں انتخابی مہم چلاوں گا انشا اللہ پیپلزپارٹی کو شکست دوں گا یہ لوگ خوف، ڈرا دھمکا کر ،پیسے چلا کرسیاست کررہے ہوتے ہیں میں عام انتخابات کے بعد پارٹی میں بڑے لیول پر انتخابات کراؤں گا، مرادسعید، شاہد خٹک آئی ایس ایف سے آئے ہوئے لیڈر ہیں ہماری پارٹی میں آئی ایس ایف سے میرٹ پر مزید لوگ اوپر آرہے ہیں۔

نواز شریف جیسے لوگوں کو ایسے آرمی چیف چاہئیں جو ان کے ساتھ کھڑا ہو

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تھا تو آرمی چیف پرمشاورت تو دورسوچا بھی نہیں تھا مجھے کس چیز کا ڈر ہے کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لاؤں گا نوازشریف جیسے لوگوں کو ڈر ہوتا ہے اس لیے وہ ایسی حرکتیں کرتے ہیں ان جیسے لوگوں کو ایسے آرمی چیف چاہئیں جو ان کے ساتھ کھڑا ہو، نوازشریف جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ فوج پنجاب پولیس بن جائے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی عدلیہ، نیب اور کسی اور ادارے میں مداخلت نہیں کی اور نہ کبھی پولیس سے کوئی انتقامی کارروائی کروائی۔

Comments

- Advertisement -