تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’اپوزیشن پہلے دن سے ہماری حکومت گرانے میں لگی رہی، سیاسی  استحکام نہیں ہونے دیا گیا‘

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے اپوزیشن ہماری حکومت گرانے میں لگی تھی، ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہونے دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہی اپوزیشن ہماری حکومت گرانے میں لگی تھی اور ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہونے دیا گیا، سیاسی استحکام نہ ہو تو ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی، ساڑھے 3 سال ایک چیلجنگ تجربہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں کبھی طویل مدتی منصوبہ منصوبہ بندی نہیں ہوئی، ملک میں ڈیم نہیں بنائے گئے، آج دیکھیں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کن کن مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے جنگل کے جنگل ختم کردیئے، ہم نے ایکسپورٹس بڑھا کر سرمایہ بڑھانے کا کبھی سوچا ہی نہیں، ہم نے آتے ساتھ ہی ایکسپورٹس بڑھانے پر زور دیا، میری پوری کوشش ہوتی تھی بیرون ملک دورے پر ایکسپورٹرز کو ساتھ لیکر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ن لیگ نے سیاست کی کوشش کی، انہوں نے شور مچادیا عمران خان لاک ڈاؤن کرو، ان کا خیال تھا کہ کورونا میں معیشت تباہ، اسپتال بھر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگادیتا تو دیہاڑی دار کیسے بچوں کو کھلاتا، لندن میں بیٹھا شخص ماسک لگا کر اسپیشلسٹ بن کر خطاب کررہا تھا، خاقان نے کہا شہباز کو وزیراعظم بناؤ اس نے ڈینگی میں اچھا کام کیا۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ میرا سپورٹ زیادہ ہے، یہ اوورسیز پاکستانی ہی ہیں جنہوں نے شوکت خانم کیلئے میری مدد کی، آج کل اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے دی جانیوالی رقم کو فارن فنڈنگ کہا جاتا ہے، ہمارے اوور سیز پاکستانی مستقبل میں آنے والے بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے ہم اپنی معاشی ٹیم بنائے گے، ہماری حکومت آئی تو وہ فیصلے کرنے ہونگے جو کبھی نہیں کئےگئے، پہلے ہندوستان ہم سے آگے نکل گیا اور پھر بنگلادیش بھی آگے نکل گیا، ماضی میں جنہوں نے حکومت کی وہ باریاں لگارہے تھے، ان کے زہن میں کبھی بھی انسانیت کی فکر نہیں آئی انکا صرف یہ ذہن ہوتا ہے کے پیسہ کیسے بنانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انھوں نے آتے ہی ایسے اقدامات کئے جس میں عام آدمی کا نہیں سوچا گیا، ان کے ذہن میں بھی نہیں کہ مہنگائی سے عام آدمی پر کیا گزررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -