اشتہار

مشکل حالات سے نکلنے کا واحد حل ‘ فوری الیکشن’ ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک معاشی صورت حال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج سب سے کہہ رہا ہوں اگر آواز بلند نہیں کرینگے تو سب اس کے ذمہ دار ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم سے ملاقات کے بعد ویڈیو لنک سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ میرا فرض ہے کہ قوم کو معاشی حالات سے آگاہ رکھوں، ساری قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم کس طرف جارہےہیں؟۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی اتنے برے حالات نہیں تھےجتنے آج ہیں، ملک تیزی سے نیچےجارہےہیں قوم کیساتھ ساتھ اس کےاداروں پر بھی اثرات مرتب ہونگے،معاشی صورت حال پر اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کو آگاہ کرنا چاہیئے تھا مگر افسوس وہ قوم کو حقائق سے آگاہ نہیں کررہے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر قرضےان لوگوں کے دورحکومت میں چڑھے، اب ہم نے پاکستان نے قرضے بھی دینے ہیں اوران کی قسطیں بھی اداکرنی ہے، ڈالرکی قدر بڑھتی جارہی ہے، بیرون ملک سےڈالرز بھی نہیں آرہے جبکہ روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس کے باعث معاشی مشکلات ہیں۔

معاشی ٹیم کے ہمراہ ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات گرتی جارہی ہے، سرمایہ کاری نہیں آرہی، بیرون ملک سے پیسہ نہیں آرہا،قرضے بھی بڑھتےجارہے ہیں، کریڈٹ رسک ریٹنگ ہمارےدورمیں پانچ فیصدتھا آج سوفیصد پر آگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم خوفناک صورتحال کی طرف جارہےہیں اور کسی کوکوئی فکرہی نہیں ہے،موجودہ معاشی صورتحال کا الیکشن کےعلاوہ کوئی دوسراحل نہیں، کوئی ایک شخص بتادے کہ الیکشن کےعلاوہ کوئی اورحل ہے؟،یاد رکھیں کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں تو معاشی استحکام بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کیلئےآوازبلند نہیں کرینگےتواصل میں ملک کومشکلات میں دھکیل رہےہونگے۔

ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سوویت یونین بھی معاشی طورپرنیچےگیا توفوج بھی ملک کوبھی نہیں بچا سکی، تمام ادارے اسٹیک ہولڈرز ہیں سب کوسوچنا چاہیے کہ پاکستان آج کہاں کھڑاہے؟ عدلیہ کا بھی اہم کردارہےانہیں بھی اپنی ملک کی صورتحال پرتوجہ دینی چاہیے،پاکستان میں بزنس تباہ ہوتاجارہاہے حیرت ہے بزنس کمیونٹی اب تک خاموش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں