اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی لیگل ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی قانونی کمیٹی نے جیل میں ملاقات کی جس میں بیرسڑ علی ظفر، عمیر نیازی اور سجادحیدر شامل تھے۔
ملاقات کے بعد عمیرنیازی نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں خوش باش ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بھی زبردست ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اور سول جج نےبھی جیل کا دورہ کیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کےسیل کا بھی معائنہ کیا گیا ہے۔