اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کےمقبول لیڈرہیں، ان کو چاہیے تھا کہ تحمل سے کام لیتے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کےمقبول لیڈرہیں۔
سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کی جماعت کےسربراہ ہیں، ان کو چاہیے تھا کہ تحمل سے کام لیتے، میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دل سےعزت کرتا ہوں، خواہش تھی کہ تمام سیاستدانوں کوساتھ بٹھاتا۔
چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ میں ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آئیڈلائزکرتا تھا اور خواہش تھی چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی ماحول میں تحمل والاکردار اداکرتے۔
انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں گیارہ فروری کی تاریخ دی مگر پھر 8 تاریخ کو انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا فیصلہ ہوا۔ تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہم کرنے کی ذمہ داری شیڈول جاری ہونے کے بعد آئے گی۔
صحافیوں کی جانب سے اتوار کو الیکشن نہ کرانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن نے کہا چلیں اس بہانے اسکول کے بچوں کو ایک اور چھٹی مل جائے گی۔