جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

تحائف کے چھپانے کے جرم میں چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں، صدر پلڈاٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر پلڈاٹ احمدبلال محبوب کا کہنا ہے کہ تحائف کے چھپانے کے جرم میں چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پلڈاٹ احمدبلال محبوب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے قانون میں تبدیلی کرکے تحفے اپنے پاس رکھے تھے۔

احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ تحائف کو چھپانا کسی صورت درست نہیں ہے، بھارت میں اس کا طریقہ پاکستان سےہم آہنگ ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں تحفے کی مالیت بہت ہی کم ہے۔

- Advertisement -

صدر پلڈاٹ نے کہا کہ مقرر کردہ مالیت سے زیادہ کے تحائف لینا جرم ہے، تحائف کے چھپانے کے جرم میں وہ 5 سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف سےمتعلق مختلف ممالک میں قانون بنتے رہے ہیں، خاص مالیت سے زیادہ تحائف لینے پر پابندی لگنی چاہیے۔

احمد بلال محبوب نے کہا کہ ماضی کے تمام تحائف کی تفصیلات کو عام کردینے چاہیے، عوام کو پتہ چلنا چاہیے تحائف سے کس نے کتنا فائدہ اٹھایا۔

صدر پلڈاٹ کا مزید کہنا تھا کہ طویل عرصےتک مقدمہ لڑاگیا کہ توشہ خانہ کاریکارڈ پبلک نہیں کرناچاہتے، توشہ خانہ کے تحائف چھپاکر بیٹھے گئے تھے یہ توالیکشن کمیشن نے ڈکلیئر کیا اور توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم تو عدالت کی طرف سے آیا ۔

توشہ خانہ رپورٹ نے سابق سربراہان کا سب کتھا چٹھا کھول کررکھ دیا تھا، اس رپورٹ میں سرفہرست سابق صدرآصف زرداری ہیں، جنہوں نے اپنے پانچ سالہ دورصدارت میں پندرہ لاکھ اٹھارہ ہزارڈالرز یعنی سالانہ اوسط تین لاکھ ہزارڈالرکا فائدہ اٹھایا۔

دوسرے نمبرپرچیئرمین پی ٹی آئی جنہوں نے توشہ خانے سے سات لاکھ بیس ہزار ڈالرز کا فائدہ اٹھایا یعنی ہر سال ایک لاکھ چھیانوے ہزارڈالرزکے گفٹ لئے۔

شاہد خاقان عباسی نے نو مہینے میں پانچ لاکھ بیاسی ہزار ڈالرز جبکہ ان کی سالانہ تحائف کی اوسط سب سے زیادہ تقریباً سات لاکھ ڈالرزبنتی ہے۔ چوتھے نمبر پرمیاں نوازشریف ہیں جنہوں نے پانچ لاکھ چھبیس ہزار ڈالرزیعنی ہرسال ایک لاکھ ڈالر کا فائدہ اٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں