ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مزید 3 مقدمات میں نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی کو نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مزید تین مقدمات میں نامزد کر دیا گیا، گذشتہ روز بھی درج مقامات میں نامزد کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں نامزد کر دیا گیا، ان میں حساس ادارے اور رانا ثناء کے گھر پر حملے سمیت تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درجہ مقدمہ بھی شامل ہے۔

حساس ادارےاور رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملوں کے مقدمات کی ضمنی رپورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا نام شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ گوجرانوالہ کینٹ کےمرکزی دروازے پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو جےآئی ٹی کی سفارش پرنامزدکیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزمان کو کینٹ پر حملے کیلئے اکسایا، جس پر نو مئی کو شرپسندوں نے گوجرانوالہ کینٹ پرحملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی۔

حساس ادارے پرحملےکا مقدمہ تھانہ سول لائن، راناثناء کے گھر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد اورگوجرانوالہ کینٹ کا مقدمہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج ہے اور پولیس نےدہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

گذشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 9 مئی کے پُرتشدد واقعات اور جی ایچ کیو پر حملے کے خلاف درج مقامات میں نامزد کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، اس مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں