بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

کھاریاں میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ پر تبصرہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ فائنل میں میچ ہارنے پر قوم صدمے سے دوچار ہے، میں ٹیم کو یہی کہتا تھا کہ جیت مت دیکھو، بس جان مارو، ٹیم نے آخر تک جان ماری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میچ کے دوران شاہین آفریدی بدقسمتی سے انجرڈ ہوگئے تھے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بالرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت اچھے بالر ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں گنی جاتی ہے، دنیا میں سب سے بہترین فاسٹ بولنگ اٹیک ہمارے پاس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں