اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن عطا ءالحق قاسمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ادیب اور پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاءالحق نے وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میں ہونے والی مداختلوں اور کام میں رکاوٹ ڈالے جانے سبب مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا ایک ماہ کا پیشگی نوٹس سیکرٹری انفارمیشن کو بھیج دیا ہے۔

مستعفی چیئرمین پی ٹی وی نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ثقافتی و ادبی ورثہ کی موجودہ صورت حال کے باعث مجھے پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کی بحالی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جس کے باعث میں اپنے اہداف کو حاصل نہیں کر پا رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورت حال میں میں میرے لئے قومی ٹیلی ویژن میں بہ طور چیئرمین فرائض انجام دیتے رہنے مشکل ہو گیا ہے چنانچہ میں ملازمت کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک ماہ کا پیشگی نوٹس برائے استعفیٰ بھیجوا رہا ہوں۔

خیال رہے کہ معروف ادیب و شاعر عطاء الحق قاسمی سابق وزیراعظم نواز شریف کے معتمد خاص اور پرانے با اعتماد ساتھی ہیں جو اس قبل ناروے اور تھائی لینڈ میں سفیر کی خدمات انجام بھی دے چکے ہیں جب کہ انہیں دسمبر 2015 میں پی ٹی وی چیئرمین نامزد کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں