جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں‌ رکھتے: سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف دائر درخواست میں‌ ان کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست میں‌ صادق سنجرانی، سیکریٹری سینیٹ الیکشن کمیشن اوروفاق کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست میں‌ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر کی عدم موجودی میں صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی اہلیت نہیں رکھتے.

درخواست گزار کا موقف ہے کہ صادق سنجرانی کی اس وقت عمرلگ بھگ 40 برس ہے، جب کہ آئین میں صدر بننے کے لیے کم از کم عمر 45 سال ہونی چاہیے، صدر پاکستان کی عدم موجودی میں‌ اگر صادق سنجرانی نے حلف اٹھایا، تو آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے. اس لیے صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمے داریاں نبھانے سے روکنے کا اہتمام کیا جائے.

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے کہ صدرمملکت کی عدم موجودگی میں یہ ذمے داری کون نبھائے گا. آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔


حکومتی اتحاد کو شکست: میرصادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب


یاد رہے کہ 12 مارچ کو معنقد ہونے والے سینیٹ انتخابات میں میر صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا 54 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے. سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحاد کو شکست سامنا کرنا پڑا تھا۔ صادق سنجرانی کے مقابلے میں راجا ظفر الحق 46 ووٹ لے سکے تھے۔

واضح رہے کہ میرصادق سنجرانی 14اپریل 1978 کوبلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پیدا ہوئے، انھوں نے ابتدائی تعلیم نوکنڈی میں حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے کیا.

ان کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے فوری بعد ان کی عمر سے متعلق یہ آئینی بحث چھڑ گئی تھی. اب اس ضمن میں‌ درخواست دائر کی گئی ہے، جب میں‌ ان کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے.


میرصادق سنجرانی : شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں