اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی عمل تیزکرنے کے لیے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور ،کرونا وائرس کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں،صوبے کے عوام کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرونا کنٹرول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا،ملک میں معاشی عمل تیزکرنے کے لیے بڑےاقدامات کرنے جا رہےہیں،ٹائیگر ز فورس ملک بھر میں مشکل میں پھنسےعوام کی خدمت کرے گی۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مشکل سے نکلنے کے لیے پارلیمان اپنا کردار ادا کرے گا،عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے پارلیمانی فورم کا بھرپور استعمال ناگزیر ہے۔
صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنا وقت کی ضروت ہے، پارلیمانی کمیٹیوں میں مناسب تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔