اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےقائم مقام صدرمملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، صادق سنجرانی10اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدرمملکت کے دبئی روانگی کے پیش نظر قائم مقام صدرمملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سےقائم مقام صدرکاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی10اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے۔
یاد رہے صدر عارف علوی دبئی ایکسپو2020 شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی پیویلین کے دورے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سےملاقات بھی کریں گے۔
صدرعارف علوی دبئی میں روشن اپناگھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے اور دبئی میں کاروباری شخصیات،کمپنیوں کےسی ای اوزسےملاقات کریں گے۔
صدر پاکستان کے دورے کامقصددونوں ممالک کےمابین تجارتی ومعاشی تعلقات کو مستحکم کرناہے۔