اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

گوادر بندرگاہ میں رات دن کام جاری، ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر پر رات دن جاری ہے جس سے خوش حالی آئے گی اور ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’وفاق اور بلوچستان حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں، جنوبی بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے حکومتیں پرعزم ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان اور سی پیک کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کام پورے خطے کی ترقی اور خوش حالی کا باعث ہوں گے، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد خوش حالی آئے گی‘۔

- Advertisement -

عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ ’ماضی کی غلطیوں کو سدھارجائے گا اور مسائل حل ہوں گے‘۔

یاد رہے کہ 27 اگست کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مختلف شعبوں میں 11 سو سے زائد اسامیوں کا اعلان اور اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مختلف شعبوں 1100 سے زائد ملازمتیں :عاصم سلیم باجوہ نے اپلائی کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف شعبوں میں اپلائی کےطریقہ کارکااعلان کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا تھربلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کردیے گئے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کےتحت مختلف شعبوں میں روزگارکےمواقع فراہم کیے جائیں گے، ملازمتوں میں مقامی افرادکوترجیحی بنیادوں پر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں