بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ایف بی آر افسران اور ملازمین کی تاجروں سے ملاقات پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر نے افسران اور ملازمین کی تاجروں سے ملاقات پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین ایف بی آر شبّر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے تمام افسران کو انتباہی ہدایت نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر افسران پر بزنس مینوں سے ذاتی ملاقاتوں پر پابندی ہوگی، اسی طرح ملازمین بھی کسی تاجر سے ملاقات، فون یا بذریعہ ای میل رابطہ نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ تاجروں سے رابطے کا واحد ذریعہ خود کار نظام ہوگا۔ یکم نومبرسے اگر اسٹاف نے بزنس کمیونٹی سے غیر مجاز رابطے رکھے تو مذکورہ ملازم کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلاجواز رابطے پر بزنس کمیونٹی ایف بی آر افسرکی شکایت کرے، ایف بی آر افسران کے غیرقانونی رابطے پر بزنس کمیٹی خوف کاشکار نہ ہوں۔

قبل ازیں شبر زیدی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ٹیکس وصولی کے اہداف پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس سے پہلے انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ ایف بی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ شرط کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں، اگر ایسا ہوا تو تاجروں کی ٹیکس ادا کرنے کی سکت ختم ہوجائے گی، شناختی کارڈ کی شرط پر نرمی برتی جائے گی۔

شبّر زیدی کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈکے مطالبے پر دو راستے ہیں، یا تو اس شرط کو ختم کردیا جائے یا پھر کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے، ہم تاجروں اور خریداروں کی سہولت کے حساب سے مستقبل میں اچھا فیصلہ کرنے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں