روم: بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور حقوق کے تحفظ پر خدمات کیلئے پاکستان کی چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد کو بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور ان کےحقوق کے تحفظ کی خدمات کرنے پر گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
کولیبو ریٹو کی جانب سے دنیا بھر سے بچوں کےاستحصال کی روک تھام کیلئے فعال کردار ادا کرنے والے 10 افراد کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یونیسف کی ڈائریکٹر، چائلڈ یو ایس اے کے سی ای او، سیرالیون کی خاتون اول، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، ہالی وڈ کے اداکار ٹیلر پیری اور دیگر شامل ہیں۔
اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پرویز الٰہی کی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے کام کا موقع دیا۔
سارہ احمد نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنا میرے لئے اور پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ کو پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔