تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چالان نے 3سال سے بچھڑے شخص کو اہلخانہ سے ملا دیا

نئی دہلی : تین سال سے لاپتہ بھارتی شہری کی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث اہل خانہ سے ملاقات ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اہل خانہ سے ملاپ کا یہ دلچسپ و انوکھا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں پولیس چالان کی بدولت تین سے لاپتہ سافٹ ویئر انجینئر دوبارہ اپنے اہل خانہ کو مل گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستیش نامی شخص ایم این سی نامی کمپنی میں اچھی تنخواہ پر سافٹ ویئر ایجینئر کی ملازمت کررہا تھا اور اس کی آٹھ سالہ بیٹی بھی ہے۔

مذکورہ شخص کو کھیتی باڑی کا شوق تھا تاہم اہل خانہ کی جانب سے متعدد بار انکار پر ستیش اچانک 2017 میں گھر سے فرار ہوگیا اور تین سال گزرنے کے باوجود اہل خانہ کو نہ ملا۔

اہل خانہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی تاہم انکے بیٹے کا کہیں کچھ پتہ نہ چلا، ایک روز ظہیر آباد میں کرونا ایس او پیز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے ستیش کی تصویر عکسبند کرکے تھانے بھیج جس پر پولیس نے اہل خانہ کو بلاکر ستیش کا حلیہ جانا۔

تصویر دیکھ کر اہل خانہ تصدیق کی جس پر پولیس نے ستیش کو چالان بھرنے کےلیے تھانے بلایا اور تین سے اہل خانہ سے دور زندگی گزارنے والے ستیش کی خاندان والوں سے ملاقات کرائی۔

Comments

- Advertisement -