اسلام آباد:ایف آئی اے نے آج عدالت میں ڈاکٹرعمران قتل کیس کا عبوری چلان پیش کردیا، چالان میں محسن علی سید اور کاشف کامران کو قاتل جبکہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین، محمد انور، افتخار حسین ، معظم علی اورخالد شممیم معاون اور سہولت کار قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شہزاد چوہدری نے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج سید کوثر عباس کے روبرو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس عبوری چلالان جمع کرادیا۔ چالان میں مفرور کاشف کامران اورگرفتار ملزم محسن علی سید کو براہ راست قاتل قرار دیا گیا ہے، جبکہ قاتلوں کی معاونت گرفتارملزمان خالد شمیم اور معظم علی کی۔
چالان میں مزید بتایا گیا ہے کہ قتل کی سازش قائد ایم کیو ایم الطاف حسین اور رہنماؤں محمد انور و افتخار حسینن نےلندن میں تیار کی۔
تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ قتل کے شواہد برطانیہ و سری لنکا سے جمع کرنے ہیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
ججج سید کوثر عباس نے چالان قبول کر تے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت 12 مئی کو راولپنڈٰ کی اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
یاد رہے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق پانچ سال قبل برطانیہ میں قتل کر دئیے گئے تھے۔ق تل کی تفتیش برطانیہ میں اسکارٹ لینڈ یارڈ بھی کر رہی ہے۔پاکستان میں اسی سال وفاق کی مدعیت میں کیس دائرکیا گیاجس کے تحت ملزمان کا ٹرائل جاری ہے۔