منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ڈی جی نیب لاہور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو لاہور جمیل احمد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہوگئی۔

عدالت میں ڈی جی نیب لاہور کے خلاف دائر درخواست پر دلائل دینے کےلیے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جہانزیب بھروانہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کرونا میں مبتلا ہیں اسی لیے کمنٹس لکھوا نہیں سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی ڈی جی قومی احتساب بیورو کی تقرری چیلنج کی گئی تھی تاہم لاہور ہائیکورٹ نے پٹیشن خارج کردی لیکن انٹرا کورٹ اپیل زیر التوا ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت جواب دینے کےلیے دو ہفتے کا وقت دے۔

واضح رہے کہ محمد اقبال نامی شہری نے ڈی جی نیب کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ تعیناتی سپریم کورٹ کے طے کردہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈی جی نیب لاہور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

تمام بیانات سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں