جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

10 سیکنڈ میں جنگل میں ’’شیر‘‘ تلاش کرنے کا چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

آپ کے سامنے ایک افریقی جنگل کی تصویر ہے جس میں جھاڑیاں اور خشک گھاس نظر آرہی ہے لیکن اس میں ایک شیر بھی چھپا ہوا ہے جس کو 10 سیکنڈ میں تلاش کرنا ہے۔

بصری وہم کی تصاویر پر مبنی پہیلیاں عموماً آرٹسٹ انتہائی خوبصورتی سے تخلیق کرتے ہیں کہ نقل پر اصل کا گمان ہوتا ہے لیکن یہ تصویر کوئی مصنوعی تخلیق نہیں بلکہ ایک افریقی جنگل کی تصویر ہے جس میں آپ کو جھاڑیاں، دور کچھ درخت، خشک گھاس اور پتھر پڑے نظر آ رہے ہوں گے لیکن ان سب کے درمیان ہی ایک شیر اپنے شکار کے لیے گھات لگائے بیٹھا ہے۔

منظر میں چھپے اس شیر کو صرف 10 سیکنڈ میں تلاش کرنا ہے لیکن ایسا صرف ایک فیصد افراد ہی کرسکتے ہیں۔ جو شیر کو مقررہ وقت میں ڈھونڈ سکتے ہیں وہ تیز نظر اور مشاہدے کی بہترین صلاحیتوں سے مالا مال ذہین شخص ہوں گے۔

- Advertisement -

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا شمار بھی ایک فیصد ذہین ترین افراد میں ہو۔ اس کے لیے آپ کو اس چیلنجنگ پہیلی بوجھنے کا چیلنج قبول کرنا ہوگا۔

مذکورہ تصویر فائیو زیرو سفاری کی جانب سے جاری کی گئی ہے جو ایک افریقی جنگل سے لی گئی ہے۔

اگر آپ یہ چیلنج پورا کرنے کے لیے تیار ہیں تو تصویر کو غور سے دیکھیں اور اپنے ذہن، آنکھوں کو یکسو کرکے نظروں کی تیزی اور مشاہدے کی صلاحیتوں کو جانچیں۔ آپ کا وقت شروع ہوتا ہے اب۔
مقررہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، کیا آپ نے اب تک شیر کو دیکھا؟

اگر آپ کو نہیں مل رہا ہے تو ہم کچھ اشارے دے دیتے ہیں۔ ایک اشارہ تو یہ کہ شیر خشک گھاس میں گھل مل گیا ہے دوسرا واضح اشارہ یہ ہے کہ یہ تصویر کے بائیں جانب ہرگز نہیں ہے۔

اب ایک بار پھر کوشش کریں۔

اگر اتنے واضح اشارے کے بعد بھی آپ شیر کو تلاش نہ کرسکے تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ شیر کہاں ہے، لیکن مشاہداتی پریکٹس جاری رکھیں تو جلد ہی آپ اس قسم کی دیگر پہیلیاں بوجھنے میں ماہر ہو جائیں گے۔

تصویر میں چھپے شیر کو دیکھنے کے لیے نیچے اسکرول کریں۔

شیر چھوٹی جھاڑی کے پیچھے ہے جس کا چہرہ نظر آ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں