پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب کامیئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹی فکیشن کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست گزار محمد عامر نے استدعا کہ الیکشن کمیشن کا مرتضیٰ وہاب کی بطورمیئرتقرری کانوٹی فکیشن معطل کیاجائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن لڑنے کیلئےجو قانون بنایا گیا وہ آئین سےمتصادم ہے، مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کےقانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

آئینی درخواست میں معاملے کی نوعیت کے پیش نظر 20 جون کو سماعت کی استدعا کی ہے جبکہ درخواست میں صوبائی حکومت،الیکشن کمیشن ،مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں