کراچی: چیمبر آف کامرس کے صدر ضیاء العارفین نے وفد کے ہمراہ اماراتی قونصل خانے کراچی کا دورہ کیا، ویزے کی سہولت پر شکریہ ادا کیا۔
چیمبر آف کامرس کے صدر ضیاء العارفین نے اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی، انھوں نے تاجروں اور دیگر کے ویزے کی سہولت فراہم کرنے پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، چیمبر آف کامرس کے وفد نے قونصل جنرل کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، کراچی ویزہ آفس میں درخواست گزاروں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جاتا ہے۔
بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ عملہ ویزہ درخواست گزاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کررہا ہے، چیمبر آف کامرس کے تحت تاجروں کے دستاویز قونصل خانے سے ہی تصدیق ہوں گے۔
قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کی سہولت کیلئے قونصل خانے میں 24 گھنٹے دستاویز کی تصدیق کی سہولت میسر ہوگی۔