ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے حریف ڈولفنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 174 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

ایونٹ میں 7واں میچ بھی پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیت گئی، اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز اسکور کیے جبکہ بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی،

ڈولفنز کی ٹیم 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 97 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، صاحبزادہ فرحان 32 اور آصف علی 21 رنز بناکر کچھ مزاحمت کرپائے۔

- Advertisement -

فاتح ٹیم کی طرف سے مہران ممتاز اور جہانداد خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

اس سے قبل بابراعظم کے 104 رنز کی بدولت اسٹالینز نے پہلے کھیل کر اسکور بورڈ پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز کا مجوعہ ترتیب دیا، یاسر خان 46 اور شان مسعود 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

طیب طاہر نے 33 اور حسین طلعت نے 23 رنز کی اننگز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا، بابر اعظم کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں