ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

چیمپئنز لیگ: لیورپول کی لگاتار تیسری کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: چیمپئنز لیگ میں محمد صلاح کی لیورپول نے لگاتار تیسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی، بارسلونا اور چیلسی کے میچز برابر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنزلیگ میں لیورپول کی زبردست فارم برقرار رہی، انگلش کلب نے بیلجین حریف جینک کو ایک کے مقابلے دو گول سے زیر کیا۔

لیورپول کی یہ لگاتار تیسری فتح ہے، ایک اور میچ میں بارسلونا ہوم گراؤنڈ پر اپنا جادونہ دکھا سکی، پراگ کی ٹیم خود تو گول نہ کرسکی لیکن بارسلونا کو بھی نہیں کرنے دیا۔

یہ چھیالیس میچز کے بعد پہلی بار ہوا کہ بارسلونا ہوم گراؤنڈ پر گول نہیں کرسکی، اسٹیم فورڈ گراؤنڈ میں چیلسی اورآئی ایکس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

پہلے ہاف میں آئی ایکس نے چیلسی پر تین ایک کی برتری حاصل کی، دوسرے ہاف میں چیلسی نے آئی ایکس سے فتح کو دور کردیا، یکے بعد دیگر چار گول داغ کر سنسنی خیز میچ چار چار گول سے برابر کردیا۔

لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے دی

خیال رہے کہ کارباؤ کپ میں بھی لیورپول نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، 31 اکتوبر کو لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر آرسنل کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر کواٹر فائنلز میں جگہ بنائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں