منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

چیمپئنز ون ڈے کپ: میچز سنسنی خیز بنانے کیلیے پلیئنگ کنڈیشن میں تبدیلیاں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کرتے ہوئے بونس پوائنٹ میں ترامیم کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں سنسنی خیزی پیدا کرنے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کی ہیں اور بونس پوائنٹ میں ترامیم کا اعلان کیا ہے۔

نئی پلیئنگ کنڈیشنز میں ٹیموں کا بونس پوائنٹ، نیٹ رن ریٹ کے فرق پر ہوگا۔ یعنی رن ریٹ بڑھاؤ، وکٹیں اڑاؤ اور بونس پوائنٹس لے جاؤ۔

ایک رن فی اوور کے فرق پر ایک بونس پوائنٹ اور دو رنز کے فرق پر دو بونس پوائنٹ ہوں گے۔

ایک اننگز میں 350 رنز بنانے پر ایک بونس پوائنٹ اور375 رنز تک پہنچنے پر 2 بونس پوائنٹ ملیں گے جب کہ پہلے پاور پلے میں 3 وکٹیں لینے یا 80 رنز کرنے پر بھی بونس پوائنٹ ہوں گے۔
بے نتیجہ میچ پر کسی بھی ٹیم کو کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔
ترجمان پی سی بی کا اپنے وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ یہ تبدیلی میچز اور ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے بنانے کیلئے عمل میں لائی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں