منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

چیمئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں کل سے شروع ہونے والے پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کل سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کی چمچاتی ٹرافی کی بدھ کے روز رونمائی کی گئی جس مییں ٹورنامنٹ کی پانچوں ٹیموں کے مینٹورز اور کپتانوں نے شرکت کی۔

اس موقع مینٹورز اور کپتانوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اس ایونٹ سے فیصل آباد کے عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

- Advertisement -

سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئنز کپ میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ مصباح الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں گیپ کو ختم کرنا ہے۔ ماڈرن کرکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔

وقار یونس نے کہا کہ چیمپئنز کپ ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلیے اچھا موقع ہے۔ نئے آنے والے لڑکوں کی مشکلات کم کر کے انہیں سہولتیں دی جائیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پروفیشنلزم، فٹنس اور آگاہی کی کمی ہے۔ نئے کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینے چاہئیں اور ہوم سیریز ان مقامات پر کھیلی جائے جہاں ہمارا فائدہ ہو۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ صرف اسپنرز ہر قسم کے کھلاڑی تیار کریں گے۔ پی سی بی نے اعتماد کیا اور اچھے کھلاڑی نکالیں گے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

لائنز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز کپ آگے جانے کا بہترین موقع ہے اور امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے پاکستان کرکٹ کو اچھا بیک اپ ملے گا۔

وولوز کے کپتان محمد رضوان نے مکہا کہ چیمپئنز کپ کو پی ایس ایل کی طرز پر لے جانا مقصد ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں میں فاصلہ کم ہوگا۔’

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کا کل آغاز ہوگا اور افتتاحی میچز وولوز اور پینتھرز کے درمیان ہوگا۔ فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے آخری چار میچز کے علاوہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز میں شائقین کی اسٹیڈیم میں انٹری مفت رکھی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں