جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کے خلاف میچ سے قبل ٹیم پینتھرز کے لیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ون ڈے کپ میں شامل ٹیم پینتھرز کے لیے بُری خبر ہے کہ اس کے کپتان شاداب خان اور آل راؤنڈر اسامہ میر بیمار ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور بولنگ آل راؤنڈر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو طبی معائنے اور ٹیسٹ کے لیے جڑانوالہ روڈ پر نجی اسپتال بھی لے جایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد دونوں کھلاڑی اسپتال سے واپس ہوٹل آ گئے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر رضوان کی مارخورز اپنے تینوں میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ پینتھر تین میں سے دو میچ جیتنے کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پینتھرز کا اگلا میچ ہفتہ 21 ستمبر کو اسٹالینز سے ہوگا اور طبیعت بہتر ہونے کی صورت میں دونوں کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کریں گے تاہم اس کا فیصلہ رپورٹس کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں