جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چیمپئنز ون ڈے کپ کی انعامی رقم کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، ایونٹ کا آغاز کل سے ہوگا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر کپتانوں اور مینٹورز نے ٹرافی سے پردہ اٹھایا اور تصاویر بھی بنوائیں، افتتاحی میچ محمد رضوان کی یو ایم ٹی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فاتح ٹیم کو تین کروڑ اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ کی انعامی رقم دی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Panthers Champions Cup (@pcbpanthers)

- Advertisement -

قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی ٹورنامنٹ کے دوران موجود ہوں گے۔

سابق کپتان اور موجودہ لائنز کے مینٹور وقار یونس کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو لایا گیا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور میں نے انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کی ہے، پہلا موقع ہے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے یہ ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ میں ملنے والی سہولتوں کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو فراہم کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolphins Champions Cup (@pcbdolphins)

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہے گراس روٹ لیول سے پلیئرز پر کام ہو اور خلا دور ہو، فرینڈلی کرکٹ کھیلنی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شائقین بڑی تعداد میں گراؤنڈ میں آئیں گے، امید کرتے ہیں لوگوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں