جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

سابق آسٹریلوی کرکٹر کوپر کونولی پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈ آسٹریلوی کرکٹر چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے اوپنر کوپر کونولی پر برس پڑے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کا با آسانی چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم میں زخمی میٹ شارٹ کی جگہ آل راؤنڈر کوپر کونولی کو شامل کیا گیا تھا تاہم وہ اپنا چیمپئنز ٹرافی ڈیبیو یادگار نہ بنا سکے۔

کوپر کونولی نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور بغیر کوئی رن بنائے شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر لیجنڈ ایان ہیلی نے اہم ترین میچ میں کوپر کونولی کے اس طرح آؤٹ ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کونولی جس گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ اس گیند کو باہر نکل کر کھیلنے کے بجائے کریز کے اندر رہ کر کھیل سکتا تھا۔ اس کے کھیلنے کے اس انداز نے مجھے بہت غصہ دلایا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹ اسٹار نے کہا کہ کوپر نے ہر گیند پر شاٹ مارنے کی کوشش کی۔ اس کو سیکھنا پڑے گا کہ گیند کو گیپ میں کیسے نکالنا پڑتا ہے اور کس طرح مشکل صورتحال میں بیٹنگ کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوپر کونولی کی شاٹ کا انتخاب اور تیکنیک دونوں خراب تھے۔ وہ میدان میں شاٹ مارنے کے لیے گیپ تو دیکھ رہا تھا لیکن گیند کو نہیں دیکھ رہا تھا۔

اس نے بیٹنگ کے دوران اپنے فٹ ورک کا استعمال کرنے کے بجائے ایک لاپروا شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر اس کا میگا ایونٹ میں سفر تمام کر دیا۔

کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف با آسانی چھ وکٹوں کے نقصان پر 15 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ میچ کے ہیرو ویرات کوہلی رہے۔

سیمی فائنل جیتنے کے بعد بھارتی فاسٹ‌ بولر نے آئی سی سی سے کیا اپیل کر دی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں