بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی سے قبل افغان ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی باہر

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی سے قبل افغانستان کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور ان کا اہم کھلاڑی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک افغانستان کی ٹیم کو بھی میگا ایونٹ سے قبل انجری مسائل نے گھیر لیا ہے اور ان کے اہم کھلاڑی اسپنر اے ایم غضنفر زخمی ہونے کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اے ایم غضنفر فریکچر کے باعث چار ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے۔

افغان سلیکشن ٹیم نے اسپنر کی جگہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو میگا ایونٹ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ وہ آج آرام کے بعد کل سے میگا ایونٹ کی تیاریاں شروع کرے گی۔

افغانستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں