پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

ویڈیو: فلپس نے کوہلی کا پلک جھپکتے ہی کیچ تھام لیا، انوشکا ہلکا بکا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے فیلڈنگ میں نئے اسٹینڈرڈ سیٹ کر دیے۔

دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئنزٹرافی کے میچ میں گرین فلپس اور کین ولیمسن نے کوہلی اور جڈیجا کے ناقابل یقین کیچ تھام لیے۔

کوہلی کی شاندر ڈرائیور پر فلپس نے پلک جھپکتے ڈائیو لگا کے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا جسے دیکھ کر میدان میں کھلاڑی اور اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین حیران رہ گئے۔

کیچ پر کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بھی ہکا بکارہ گئیں۔

کسی نے اس کیچ کو ٹورنامنٹ کا بہتر کیچ قرار دیا تو ہربھجن سنگھ نے ایک قدم آگے بڑھ کر اسے جونٹی روڈز سے بہتر کیچ قرار دیا۔

جونٹی روڈز کا 1992 ورلڈکپ کا کیچ آج بھی شائقین کے ذہنوں میں نقش ہے جو انہوں نے ہوا میں اڑ کر ایک ہاتھ سے تھاما تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں