لاہور میں بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ روک دیا گیا۔
آسٹرییلا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنالیے ہیں، ٹریوس ہیڈ نے 59 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 19رنز بنائے ہیں۔
اگر بارش کی وجہ سے میچ شروع نہ ہوسکا تو آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو آسٹریلیا کے 4، افغانستان کے تین پوائئنٹ ہوجائیں گے، افغانستان کی فائنل فور میں رسائی کا دارومدار جنوبی افریقا کی بڑی شکست پر ہوگا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر273 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔
صادق اللہ نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
View this post on Instagram
ابراہیم زدران 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رحمت شاہ 12 اور محمد نبی 1 رنز پر پویلین لوٹ گئے، راشد خان نے 19 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا کی جانب سے بین دروشوئس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آسٹریلیا اور افغانستان کا آج کا میچ دونوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو ٹیم آج جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی، اگر افغانستان کی ٹیم ہاری تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔
View this post on Instagram
گروپ بی کے پوائنٹ ٹیبل پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے جبکہ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
تاہم آج کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، اگر میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل جائے گا اور گروپ بی میں سیمی فائنل میں جانے کی جنگ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔