آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے دبئی میں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے پچ اور کنڈیشنز کو چیلنجنگ قرار دیا ہے۔
میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ دبئی کی پچ تھوڑی سی مشکل تھی یہاں اسپنرز کےلیے مدد تھی اور بیٹنگ کےلیے کنڈیشن آسان نہیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسکور 280 یا اس سے زیادہ ہوتا تو چیزیں مختلف ہوتیں، ہمارے بولرز نے پورے ٹورنامنٹ میں سخت محنت کی۔
فاتح ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ پہلی اننگز کے بعد یہی سوچا تھا بہت اچھی بیٹنگ کرنا پڑےگی، اسکور ایسا تھا جسےحاصل کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔
روہت شرما نے کہا کہ جیت کا سہرا تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو جاتا ہے بطور کپتان بولنگ کے 6 آپشن ہونا کام آسان کر دیتا ہے۔
اپنی حکمت عملی بتاتے ہوئے شرما نے کہا کہ یہی چاہتے تھے درمیان میں کوئی اچھی اوربڑی شراکت بنے، ویراٹ کوہلی اور شریاس ائیر نے زبردست شراکت بنائی تمام کھلاڑیوں نے کہیں نہ کہیں جیت میں کردار ادا کیا۔