منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: بارش کے باعث‌ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میچ میں‌ تاخیر

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانا ہے تاہم بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں‌ ہو سکا ہے۔

پاکستان میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ میچ شروع ہونے کا مقررہ وقت دوپہر دو بجے تھا تاہم وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث اب تک ٹاس بھی نہیں‌ ہو سکا ہے۔

دونوں ٹیمیں بارش رکنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ ایک گھنٹہ قبل کچھ وقت کے لیے بارش رکی تھی تاہم اس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

اس وقت بھی جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی میں شامل مذکورہ دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیت رکھا ہے۔ آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ جب کہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی۔ آج جو بھی ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو قوی کرے گی۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے گروپ ون سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دفاعی چیمپئن ومیزبان پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

اب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جانے والا میچ محض ایک رسمی کارروائی کی حیثیت رکھتا ہے۔

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 5 اور 6 مارچ کو دبئی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اگر بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو یہ میچ دبئی بصورت دیگر فائنل میچ 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

وسیم اکرم کا موجودہ پاکستانی ٹیم سے 5، 6 بڑے کھلاڑی باہر کرنے کا مشورہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں